ضلع کونسل ملاکنڈ کے ممبران کی پیسکو حکام سے ملاقات

ضلع کونسل ملاکنڈ کے ممبران کی پیسکو حکام سے ملاقات

درگئی( نمائندہ پاکستان )ممبران ضلع کونسل مالاکنڈ کا بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے واپڈ حکام سے ملاقات ۔ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے مطالبہ۔ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کیا گیا توعوامی احتجاج کی ذمہ دار ی متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ ضلع کونسل مالاکنڈ کے ممبران کا اخباری بیان تفصیلات کے مطابق : تین بجلی گھروں کی سرزمین تحصیل درگئی میں واپڈا حکام کی جانب سے ناروا لوڈ شیڈنگ اور مختلف مقامات پر اڈہ گراکر بجلی بندش کے خلاف عوامی تحفظات سے واپڈا درگئی کے حکام کو با خبر کرنے کے لئے ضلع کونسل مالاکنڈ کے یونین کونسل درگئی سے منتخب ضلعی ممبر حاجی محمد طیب، خارکئی سے محمد سفید خان ، یونین کونسل گڑھی عثمانی خیل سے ضلعی ممبر عمر حیات خان اور یونین کونسل ورتیر سے ممبر ضلع کونسل حاجی اکرم خان پر مشتمل وفد نے ایس ڈی او واپڈا درگئی سرکل سے ملاقات کی اور انہیں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوامی تحفظات سے آگاہ کیا۔ بعد آزاں درگئی میں جاری کردہ اخباری بیان میں ان ممبران ضلع کونسل مالاکنڈ نے بتایا کہ تحصیل درگئی کے عوام کو ان کے بجلی گھر ہونے کے باوجود ظالمانہ اور بھاری لوڈ شیڈنگ منظور نہیں ۔ گرمی کے موسم آتے ہی تھصیل بھر کے مختلف علاقوں پر ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور غیر قانونی طور پر مختلف مقامات میں اڈے گرا کر بجلی بند کردی جاتی ہے جو درست اور مزید قابل قبول نہیں ۔ انہون نے کہا کہ متعلقہ حکام سے درگئی کے تحصیل بھر میں لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا پر زور مطالبہ کیا گیا جس پر عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ حاجی محمد طیب ، عمر حیات خان ، حاجی اکرم خان اور محمد سفید خان نے کہا کہ واپڈ ا حکام صارفین کو بہتر سروس فراہم کرکے بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر