باجوڑ ،پی ٹی آئی کا کرپشن کیخلاف اور آرمی چیف کے بیان کی حمایت میں مظاہرہ

باجوڑ ،پی ٹی آئی کا کرپشن کیخلاف اور آرمی چیف کے بیان کی حمایت میں مظاہرہ

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) باجوڑ ایجنسی خار پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بیان کے حمایت میں ایک مظاہرہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت عمائدین، مشران اور لوگوں نے بھر پور شرکت مظاہرین نے خار پریس کلب سے مین چوک خارتک پیدل مارچ بھی کیا مظاہرین نے کرپشن کے خلاف اور پاک فوج کے حمایت میں پلے کارڈز اور بینر ز اٹھائے تھے پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی گل ظفر باغی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورامملکت خداد کرپشن اور بدعنوانی کیوجہ سے شدید بد انتظامی کا شکار ہے کرپشن کیوجہ سے ترقی کا عمل انتہائی سست روئی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم اور بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہے کہ نوجوان ان کیساتھ مل کر بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کا عمل قبائلی علاقہ جات تک وسیع کیا جائے کیونکہ یہاں فوجی اپریشن اور دہشت گردی کیوجہ سے پورانفراسٹرکچر تباہ حال ہے درجنوں این جی اوز تر قیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں ان کے احتساب اور بڑے مگر مچھوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا وقت آچکا ہے مظاہرے سے ملک شہاب الدین آف فجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم راحیل شریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے کیونکہ موصوف انتہائی زیرک ،نڈر اور بے باک ہے مظاہرے سے دیگر رہنماوءں یعقوب کا ،محمد زمان سلارزئی ڈاکٹر ضیاء،ضیاء اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر