پاڑا چنار ،شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ

پاڑا چنار ،شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان )کرم ایجنسی کے پولٹیکل حکام نے شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاراچنار میں دکان داروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل آفیسر شاہد علی خان نے کہا کہ پاراچنار میں حالیہ دھشت گردی کے واقعے کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تاجر برادری اور دکان دار اس میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ تاجر برادری اور دکان دار یونین کے رہنما حاجی کمال حسین اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں چوکیدار بھی موجود ہیں جو کہ ڈیوٹی دے رہے ہیں تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت کا بھر پور ساتھ دینگے۔