سخاکوٹ ،تجاوزات کیخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن ،متعدد کیبن مسمار

سخاکوٹ ،تجاوزات کیخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن ،متعدد کیبن مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) غیر قانونی تجاوزات کے سخاکوٹ بازار میں مالاکنڈ لیویز ،پاک فوج کے میجر عامر اور ٹی ایم ے کی مشترکہ گرینڈ اپریشن ۔ سرکاری اخطہ اور راستوں کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اپریشن میں غیر قانونی تندورں کباب فروش گوشت ڈیلر اور ریڑھی بانوں کی کیبن بھی مسمار کی۔ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں جیل کی ہوا کھانے پڑی گی۔اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان ،ٹی ایم او ارشد علی زبیر،صوبیدار میجر گل روز خان کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کی۔ جس میں پاک فوج کے میجر عامر اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان ،ٹی ایم او ارشد علی زبیر ۔ ملاکنڈ لیویز کے صوبیدار مجر گل روز خان پوسٹ کمانڈ تھانہ سخاکوٹ عبدالوہاب ملاکنڈ لیویز نفری ٹی ایم اے کے افیسرحسین خان ٹی ایم اے نفری نے سخاکوٹ بازار میں بنائی گئی غیر قانونی کاروبار تجاوزات تندورں کباب فروش گوشت ڈیلر اور ریڑھی بانوں کی کیبن بھی مسمار کی۔ اپریشن کے دوران دوکانداروں اور انتظامیہ کے دوران باتیں بڑھ گئی دوکانداروں نے روڈ کو بلاک کرنے کی کوشیش کی مگر ملاکنڈ ٹریڈ یونین کے صدر ظہورخان ،عنایت خان نائب صدر حاجی زاہد خان اور کونسر عقل الرحمن نے افہام وتفہیم سے حل کی۔ دوکاندار اپنے کارو بار سرکاری اخطہ میں نہ کرے بلکہ کاروبار کے جو جگہ مختص کی وہاں پر کاروبار کرے۔ملاکنڈ لیویز کمانڈنٹ/ڈی سی او خائستہ الرحمن نے بھی اپریش کا معائنہ کی اور تاکید کی کہ غیر قانونی تجاوازت کو مٹایا جائے تاکہ شہرویوں کو آمد ورفت میں اسانی ہوں