شور کوٹ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، متبادل انجن فراہم

شور کوٹ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، متبادل انجن ...
شور کوٹ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، متبادل انجن فراہم

  

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) قلعہ ستار شاہ کے قریب مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹرین کو متبادل انجن لگا کر لاہور کیلئے راوانہ کر دیا گیا ہے ۔آگ لگنے سے انجن کو معمولی نقصان پہنچا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے قریب شور کوٹ سے لاہور آنے والی مسافرٹرین کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تاہم واقعے کے بعد متبادل انجن فراہم کر دیا گیا  ۔راوی ٹرین شور کوٹ سے لاہو ر آرہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور نے ریلویز حکام کو اطلاع دی تاہم آگ لگنے کے بعد مختلف ٹرینوں کو شیخوپورہ ، چیچو کی ملیاں اور دیگر ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا جنہیں روانہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : شیخوپورہ /اہم خبریں