کراچی میں سورج آگ برسانے کو تیار ، 3روز تک درجہ حرارت 40تک جانے کا امکان ، بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا : محکمہ موسمیات

کراچی میں سورج آگ برسانے کو تیار ، 3روز تک درجہ حرارت 40تک جانے کا امکان ، ...
 کراچی میں سورج آگ برسانے کو تیار ، 3روز تک درجہ حرارت 40تک جانے کا امکان ، بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے پانچ سے چھ روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہنے اور جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: چترال29، مالم جبہ19، کالام 13، دروش12، سیدوشریف، رسالپور11، پٹن10، میرکھانی09، بالاکوٹ، پاراچنار08، دیر، لوہردیر07، کاکول 04، کامرہ02 پنجاب:لاہور(ائیرپورٹ10، سٹی01)، ملتان، منڈی بہاولدین 05، کوٹ ادو04، جہلم، سیالکوٹ03، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، جوہرآباد01 کشمیر: کوٹلی09، راولاکوٹ08، مظفرآباد، منگلہ06، گڑھی دوپٹہ04، گلگت بلتستان: استور08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 46، لاڑکانہ، رحیم یار خان، پڈعیدن، سکھر، شہید بینظیر آباد اور موہنجو داڑو میں 42اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20، کراچی 25 ، پشاور 18، کوئٹہ 05، اسلام آباد 15اور گلگت میں 12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

مزید : ماحولیات