چھوٹو گینگ کی تحویل سے بازیاب 24 اہلکار پولیس لائنز پہنچ گئے ، پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا

چھوٹو گینگ کی تحویل سے بازیاب 24 اہلکار پولیس لائنز پہنچ گئے ، پھولوں کے ہار ...
چھوٹو گینگ کی تحویل سے بازیاب 24 اہلکار پولیس لائنز پہنچ گئے ، پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا

  

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چھوٹو گینگ کی تحویل سے بازیاب 24 اہلکار پولیس لائنز راجن پور پہنچ گئے جہاں انکا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق راجن پور کچے کے علاقے میںچھوٹو گینگ کی تحویل سے رہا ہونے والے پولیس اہلکار پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں لینے کیلئے اہل خانہ بھی موجود ہیں ۔ چھوٹو گینگ کے کارندوں نے دوران آپریشن 24پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی اور چھوٹو گینگ کی گرفتار ی کیلئے فوج نے نے آپریشن کا چارج سنبھالا جس کے بعد چھوٹو گینگ نے فوج کیسامنے ہتھیار ڈال دیے۔ کامیا ب آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج نے مغوی پولیس اہلکاروں کو بھی بازیاب کروالیا ۔

مزید : راجن پور