حساس اداروں کی کارروائی : جامعہ کراچی سے طالب علم گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامعہ کراچی سے ایک طالب علم کو گرفتار کر لیا ۔
جیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل کے طالب علم دانش وحید کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش وحید سیاسی جماعت کے سٹوڈنٹ ونگ کا اہم ذمہ دار ہے جسے جامعہ کراچی کے گرفتار ملازم نوید صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے پانچ روز قبل جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کر 5ملازمین کو حراست میں لیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ انکے انکشافات کے بعد جامعہ کراچی سے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آنے کی توقع ہے ۔