ایان کی جلد بیرون ملک روانگی، پی پی پی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگے گی، زرداری اور اسحاق ڈار میں معاملات طے

ایان کی جلد بیرون ملک روانگی، پی پی پی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگے گی، ...
ایان کی جلد بیرون ملک روانگی، پی پی پی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگے گی، زرداری اور اسحاق ڈار میں معاملات طے

  

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے ملکی صورتحال میں ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔مقامی اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان معاملات طے پانے کی خبریں ملی ہیں جس کے مطابق حکومت ایان علی کو جلد بیرون ملک بھجوادے گی جبکہ اس کے بدلے میں پیپلزپارٹی وزیراعظم سے نہ تو استعفیٰ کا مطالبہ کرے گی بلکہ نئے احتساب بل پر حکومت کو در پردہ مکمل سپورٹ کرے گی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف وکیل اشترکو اینٹی کرپشن بل بنانے کی ذمہ داری سونپی جارہی ہے۔ جس میں احتساب بل ایسے بنایا جائے گا جس سے حکومت کو فائدہ ہوسکے جبکہ بیرسٹر اکرم شیخ کی رہنمائی بھی حاصل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ مداخلت نہیں کریں گے، حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں حکومت اس معاملے کو سیاسی طور پر خود حل کرے۔

مزید : لاہور