پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کریں گے: انضمام الحق

پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کریں گے: انضمام الحق
پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کریں گے: انضمام الحق

  

فیصل آباد (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے، کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں سینئر جونیئر کھلاڑیوں میں سے باصلاحیت لڑکوں کو دیکھنے کے لیے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی فیصل آباد پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے۔ لیجنڈری بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگاان فٹ پلیئرز کو ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی پاکستان میں با صلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کرینگے کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی پاکستان کپ کے میچز کے ساتھ ساتھ انضمام الحق اور ان کی ٹیم وسیم حیدر، توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کا بھی امتحان شروع ہو چکا ہے کسے کیا اعزاز ملتا ہے اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

مزید : کھیل