لاہور، ملتان، راولپنڈی انٹرنیٹ فری شہر بنیں گے

لاہور، ملتان، راولپنڈی انٹرنیٹ فری شہر بنیں گے
لاہور، ملتان، راولپنڈی انٹرنیٹ فری شہر بنیں گے

  

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے صوبہ کے تین بڑے شہروں کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں شہریوں مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ جون کے پہلے ہفتے سے صوبے کے تین شہر وائی فائی سٹی بن جائیں گے۔صوبے کی تینوں بڑے شہروں میں 200سے زائدعوامی مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی آئی ٹی بی نے تینوں شہروں میں مفت وائی فائی کے لئے دوسو سے زائد عوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔عوامی مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت جون کے مہینے سے دستیاب ہوگی۔مفت انٹرنیٹ ،پارکوں، سپتالوں، سکولوں،کالجوں، یونیورسٹیز، میٹرو سٹیشنز، ریلوے سٹیشنز،ائیرپورٹ اور بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

مزید : لاہور