جعلی پیر، زمینداروں کی دردنگی، 4 مزارعین کو کھولتے تیل میں اتاردیا

جعلی پیر، زمینداروں کی دردنگی، 4 مزارعین کو کھولتے تیل میں اتاردیا
جعلی پیر، زمینداروں کی دردنگی، 4 مزارعین کو کھولتے تیل میں اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان، صادق آباد (ویب ڈیسک) جعلی پیر اور زمیندار کی درندگی، لڑکی سمیت 4 مزارعوں کو چوری کے شبہ میں بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کھولتے تیل کے کڑاہا میں اتاردیا، زمیندار گرفتار، پیر فرار۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 153پی کے رہائشی زمیندار محمد محسن جس کے گھر سے چن روز قبل 3 طلائی انگوٹھیاں چوری ہوگئی تھیں، کو برآمد کرنے کیلئے اس نے چک 153 پی پتن منارہ روڈ کے رہائشی جعلی پیر شوکت علی کو گھر بلوایا جس نے طلائی انگوٹھیوں کو برآمد کرنے کیلئے سرسوں کا تیل گرم کرنے کا حکم دیا اور 19 سالہ عاصم، 24 سالہ کاشف، 17 سالہ شہزاد اور 13 سالہ سعدیہ جن پر چوری کا محمد محسن کو شبہ تھا، پیر شوکت علی کی ہدایت پر 13 سالہ سعدیہ سمیت چاروں کو کھولتے ہوئے تیل میں پاﺅں ڈبونے کاحکم دیا جس کے نتیجہ میں چاروں کے پاﺅں بری طرح جھلس گئے جن کے واویلا پر جعلی پیر شوکت علی موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد محسن کو حراست میں لیتے ہوئے چاروں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ زمیندار محمد محسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان چاروں افراد نے وقتاً فوقتاً ان کے گھر چوری کی تھی۔ میرے سالے مزمل حسین اور مکرم حسین پیر کو لے کر آئے تھے جس کے کہنے پر ہم نے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -