چینی صدرشی جن پنگ کمانڈر انچیف بھی بن گئے

چینی صدرشی جن پنگ کمانڈر انچیف بھی بن گئے
چینی صدرشی جن پنگ کمانڈر انچیف بھی بن گئے

  

بیجنگ ( اے پی پی) چین کے سرکاری میڈیا میں چینی صدر شی جن پنگ کو ’کمانڈر ان چیف ‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس نئے خطاب سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی صدر ملکی مسلح افواج پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر نے گزشتہ روز نئے قائم کردہ جوائنٹ کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔ صدر اس سینٹر کے کمانڈر ان چیف ہیں اور ان کا کردار جنگوں کی صورتحال کو جانچنا اور ان کی سربراہی کرنا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی