چیئرمین نیب کی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات ، سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش

چیئرمین نیب کی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات ، سالانہ کارکردگی کی رپورٹ ...
چیئرمین نیب کی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات ، سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انورظہیرجمالی سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمرالزمان سپریم کورٹ آئے اور  چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جسٹس انور ظہیر کو سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین نیب نے انہیں نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر کرپشن کیسز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نیب میں قائم مقدمات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیو ں نے چیئرمین نیب سے سوال کیا کہ شریف برادران کے مقدمات کا کیا بنا؟بار بار توسیع کیوں ہو رہی ہے تو چیئرمین نیب صحافیوں کے سوالات کے جواب  میں مسکراکے چل دیئے اور کہا جمعہ نماز کا وقت ہو گیا ہےنماز پڑھیں۔

مزید : اسلام آباد