تعمیر میں استعمال ہونے والے سریے کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

تعمیر میں استعمال ہونے والے سریے کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی ٹن اضافہ
تعمیر میں استعمال ہونے والے سریے کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) مقامی لوہا مارکیٹ میں گذشتہ 15 دنوں کے دوران گھریلو تعمیر میں استعمال ہونے والے سریے کی فی ٹن قیمت میں 8 ہزار روپے اضافہ ہوگیا اور اس کی قیمت 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی۔ تاجر رہنما فاروق عاقل کے مطابق عالمی منڈی میں لوہے کے سکریپ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریئے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ عالمی منڈی میں ایک ٹن لوہے کے سکریپ کی قیمت 195 ڈالر سے بڑھ کر 265 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : لاہور