چارسُو مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اختر کی پانچویں برسی،لیجنڈ کامیڈین مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ

چارسُو مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اختر کی پانچویں برسی،لیجنڈ کامیڈین ...
چارسُو مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اختر کی پانچویں برسی،لیجنڈ کامیڈین مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چارسُو مسکراہٹیں بکھیرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار معین اختر کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر فن کی دنیا کا ایسا ستارہ تھے جو مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے ۔

کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث دو افراد دم توڑ گئے
وکی پیڈیا کے مطابق معین اختر نے 13سال کی عمر میں بطور چائلڈ سٹار کیریئر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے 13سال کی عمر میں تھیٹر میں شیکسپیئر کے مرچنٹ آف وینس کے شائے لاک کا کردار ادا کیا ۔ نوعمری کے سٹیج ڈراموں ”بڈھا گھر پہ ہے“ اور ”بکرا قسطوں پر“ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جب کہ”روزی“،”ففٹی ففٹی“،”ہاف پلیٹ“،”شوٹائم“،”انتظار فرمایئے“اور”آنگن ٹیڑھا“ ان کے یادگار ڈراموں میں سے چند ایک ہیں۔ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کیے وہیں منچلے نوجوان سے لے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے جو کردار انھوں نے ادا کیے انہیں دیکھ کر آج بھی چہرے پر تبسم سے پھیل جاتا ہے ۔ معین اختر کو پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارئہ امتیاز سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

بھارت میں موسم گرما کے آغا میں ہی ہیٹ سٹروک سے 100افراد ہلاک ، چند ریاستوں میں سکول بند ، تعمیراتی کام پر پابندی
معین اختر 22اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔معین اختر نے پروگرامز میں اردن کے شاہ حسین ، گیمبیا کے وزیر اعظم داﺅدی الجوزہ، پاکستان کے سابق صدر مرحوم ضیاءالحق ،سابق وزیر اعظم مرحوم ذوالفقار علی بھٹو ، سابق صدر مرحوم یحییٰ خان ، سابق صدر غلام اسحاق خان جیسی اہم قومی اور بین الاقوامی شخصیات کی میزبانی بھی کی۔ معین اختر نے اپنے شو میں سابق صدر پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف کی میزبانی بھی کی جبکہ شو کے دوران انہوں نے مزاح کے طور پر پرویز مشرف کی نقل بھی اُتاری تھی۔معین اختر نے شو میں برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی بھی میزبانی کی ۔

مزید :

قومی -