قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی20میں ناقص کاکردگی،سینیٹ میں تحریک التوا بحث کیلئے منظور

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی20میں ناقص کاکردگی،سینیٹ میں تحریک التوا بحث کیلئے ...
قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی20میں ناقص کاکردگی،سینیٹ میں تحریک التوا بحث کیلئے منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور بورڈ میں بدانتظامیوں کے حوالہ سے تحریک التوا بحث کے لیے منظور کر لی گئی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تحریک پر بحث ہو گی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور کرکٹ بورڈ میں بدانتظامیوں کے حوالہ سے تحریک التوا پیش کی جو ایوان نے بحث کے لیے منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ تحریک پر ایوان کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی جبکہ ایوان نے ڈی جی جیالوجیکل سروے کوئٹہ کے خلاف سینیٹر اعظم خان کی تحریک التوا کو مسترد کردیا۔ چیئرمین رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تحریک کو کسی فرد کے خلاف نہیں لایا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل