کتے بھی ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو سکتے ہیں، وجوہات سامنے آ گئیں

کتے بھی ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو سکتے ہیں، وجوہات سامنے آ گئیں
کتے بھی ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو سکتے ہیں، وجوہات سامنے آ گئیں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا کتے بھی ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو سکتے ہیں؟ اگر کتوںکے بھی گرمی سے متاثر ہونے کے خدشات ہوں تو کیا تدابیر اختیار کی جانی چاہیے ؟۔یقینی طور پر کتے بھی ہیٹ سٹروک سے متاثرہو سکتے ہیں ۔ڈو ڈاگس ویب سائٹ کے مطابق درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے پر کتے بھی ہیٹ سٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بھارت میں موسم گرما کے آغا میں ہی ہیٹ سٹروک سے 100افراد ہلاک ، چند ریاستوں میں سکول بند ، تعمیراتی کام پر پابندی

الاسکا میں ’سلیڈ ڈاگس‘اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جسمانی سرگرمی کی سطح کی وجہ سے 20ڈگری پرگرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔کتے چونکہ بھیڑیوں کی نسل سے ہیں اور وہ بھی اپنے آباﺅ اجداد کی طرح گرمی سے نمٹنے کا میکنزم نہیں رکھتے اور ہیٹ سٹروک سے جلدی متاثرہو جاتے ہیں۔

کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث دو افراد دم توڑ گئے

اگر آپ کو اپنے کتے میں کمزوری اور جسم تپنے جیسی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر اسے نہلائیں یا ٹھنڈی جگہ پر لے جائیں پھر بھی حالت میں بہتری نہ آئے تو جانوروں کے ڈاکٹروں کے پاس لے جائیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس