پاناما لیکس پر حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے:سراج الحق

پاناما لیکس پر حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے:سراج الحق
پاناما لیکس پر حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے:سراج الحق

  

اسلام آباد (دنیا نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تجویز دیدی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میںدونوں رہنماو¿ں نے ملکی صورتحال اور پانامہ لیکس کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے اور سپریم کورٹ سے اپیل کی جائے کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر پوری قوم کو اعتماد ہے اور وہی مسئلے کا حل نکال سکتی ہے۔

مزید : اسلام آباد