عمران خان نے یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی سالگرہ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دیتاہوں ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف پاکستان کو بدلنے جا رہی ہے ،کرپٹ مافیا کیخلاف 24اپریل کو لائحہ عمل دوں گا ،قوم کو بتاﺅں گا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر آگے کیسے بڑھناہے ۔ان کا کہناتھا کہ بچے ،بوڑھے اور جوان جلسے میں شرکت کریں ۔
عمران خان کے ایف نائن پارک میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ،جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا جارہاہے ۔