الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جار ی کر دیں ،سب سے امیر سینیٹر اعتزاز احسن

الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جار ی کر دیں ،سب سے امیر ...
الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جار ی کر دیں ،سب سے امیر سینیٹر اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ارکان سینٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق سب سے امیر سینیٹر اعتزاز احسن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 87کروڑ روپے ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں ہے ،ان کے پاس 68کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور انہوں نے 2015میں 39لاکھ روہے ٹیکس ادا کیا ،وزیر خزانہ کے استعمال میں دو کروڑ 77لاکھ کی چار گاڑیاں ہیں جبکہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اپنے بیٹے سے 11کروڑ روپے قرض حسنہ لیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی 8کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد ،وفاقی وزیر پرویزرشید 13 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں ۔اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کی پاکستان میں ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ بیرون ملک 33کروڑ روپے کی جائیداد ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ روپے کے ، مشاہدحسین سیدکےاثاثوں کی مالیت 5کروڑروپے ہے جن میں 550کتابیں بھی شامل ہیں ۔ عبدالغفورحیدری کے کل اثاثوں کی مالیت 14لاکھ روپے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری کے پاس گاڑی نہیں، اعتزازاحسن کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 87کروڑروپے ہے، اعتزازاحسن کی اہلیہ بشری اعتزازکے2 گیس کمپنیوں کے ایک کروڑ 5لاکھ کے شیئرزہیں ۔ مشاہداللہ کےاثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 39 لاکھ،ذاتی گاڑی نہیں،راجہ ظفر الحق 19 کروڑ اور 93لاکھ شیری رحمان 5کروڑ 44لاکھ کی مالک ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں