حفیظ الدین پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے چھوڑ کر چلے گئے :علی زیدی

حفیظ الدین پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے چھوڑ کر چلے گئے :علی زیدی
حفیظ الدین پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے چھوڑ کر چلے گئے :علی زیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہاہے کہ حفیظ الدین پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے حفیظ الدین کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حفیظ الدین نکالے جانے کے خوف سے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں کیونکہ حفیظ الدین پر تعصب برتنے اور کرپشن جیسے سنگین الزامات تھے جس پر انضباطی کمیٹی نے تحقیقات کے بعد انہیں پارٹی سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جسے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منظور کر لیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں