سعودی عرب نے خواتین کو رات کے اوقات میں مزید چار شعبوں میں کام کرنے کی اجات دیدی

سعودی عرب نے خواتین کو رات کے اوقات میں مزید چار شعبوں میں کام کرنے کی اجات ...
سعودی عرب نے خواتین کو رات کے اوقات میں مزید چار شعبوں میں کام کرنے کی اجات دیدی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے خواتین کو رات کے اوقات میں مزید چار نئے شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

ویب سائٹ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے خواتین کو باورچی خانوں ،فیملی پارکس ،دکانوں پر فروخت ہونے والی خواتین کی مخصوص اشیاءاور حساب کتاب کی نوکری کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

عبدالمنیم الشہری نے کہاہے کہ اس کا مقصد خواتین کیلئے کام کرنے کے موحول کو سازگار بنانا ہے اور خواتین کو بطور ملازم جہاں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے وہ اس کاروبار کی ملکیت رکھ سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو 21شعبوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے جن میں زیر زمین کانوں ،نکاسی کے نظام ،کھدائی ،بحالی اور لوہا پگھلانے والی بھٹیاں شامل ہیں ۔یہ خواتین کی حفاظت کیلئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں گاڑیاں بنانے والی ورکشاپس،سٹیل اور ایلومینیم پلانٹس،کھاد کے ویئر ہاﺅس، کوئلے کی فیکٹریوں ،سامان کو چڑھانا اور اتارنا اور بجلی کا کام شامل ہے ۔

مزید : عرب دنیا