پی ٹی آئی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان ٹھن گئی،چوہدری سرور اور شفقت محمود کا الگ الگ اسلام آباد جانے کافیصلہ

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان ٹھن گئی،چوہدری سرور اور شفقت محمود ...
پی ٹی آئی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان ٹھن گئی،چوہدری سرور اور شفقت محمود کا الگ الگ اسلام آباد جانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدواروں چوہدری سرور اور شفقت محمود میں ٹھن گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق یوم تاسیس کیلئے چوہدری سرور اور شفقت محمود نے الگ الگ اسلام آباد جانے کافیصلہ کیاہے اور دونوں رہنماﺅں کو کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ انٹراپارٹی انتخابات ملتوی ہونے کے باوجود دھڑے بندی ختم نہیں ہوئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد