وزیراعظم کا ایک ماہ میں قوم سے تیسرا خطا ب

وزیراعظم کا ایک ماہ میں قوم سے تیسرا خطا ب
وزیراعظم کا ایک ماہ میں قوم سے تیسرا خطا ب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے ایک ماہ میں تین بار قوم سے خطاب کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اس دور حکومت میں ایک ہی ماہ میں تین بار خطاب کر چکے ہیں ،پہلا خطاب انہوں نے 27مارچ اقبال ٹاﺅن کے گلشن اقبال پار ک میں خود کش دھماکے کے بعد کیا جس انہوں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

پانامالیکس نے ملک میں بھونچال سی صورتحال پیدا کر دی جس میں ملک کے بڑے سیاستدانوں سمیت بزنس ٹائیکون کے نام پر آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جس کے بعد وزیراعظم نے دوسری بار 5اپریل کو قوم سے خطاب کیا اور اپنے کاروبار سے متعلق تفصیلات سے آ گاہ کیا ۔پانامالیکس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل کے باعث حکومت کو کئی مشکلات کا سامنارہاجس میں سب سے بڑی مشکل تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل رہی ،حکومت نے کئی ججز سے رابطہ بھی کیا لیکن اکثر ججز نے سربراہی سے معذرت کرلی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے آج قوم سے تیسرا خطاب کیا جس میں انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں