برہنہ دریا میں نہانا بہت مہنگا پڑگیا، نوجوان کے ساتھ ایسا حادثہ ہوگیا کہ جان کر ہی مَردوں کی چیخیں نکل جائیں

برہنہ دریا میں نہانا بہت مہنگا پڑگیا، نوجوان کے ساتھ ایسا حادثہ ہوگیا کہ جان ...
برہنہ دریا میں نہانا بہت مہنگا پڑگیا، نوجوان کے ساتھ ایسا حادثہ ہوگیا کہ جان کر ہی مَردوں کی چیخیں نکل جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(نیوز ڈیسک) سر عام برہنگی کسی بھی صورت کوئی قابل تعریف کام نہیں ہے، لیکن خصوصاً دریا میں نہاتے ہوئے مکمل طور پر برہنہ ہونا غیر اخلاقی کے علاوہ انتہائی غیر دانشمندانہ کام بھی ہے۔ اس کا ایک عبرتناک ثبوت اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، جو کہ روس کے کسی شمالی علاقے میں فلمائی گئی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص مکمل طور پر برہنہ ہو کر پانی میں کودنے کیلئے تیار نظرآ تا ہے جبکہ دوسرا شخص ، جوکہ ویڈیو بنا رہا ہے ، اسے خبردار کرتا ہے کہ یہاں برہنہ ہو کر پانی میں جانا مناسب نہیں۔ وہ خبردار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس پانی میں گریلنگ مچھلیاں بڑی تعداد پائی جاتی ہیں، لیکن برہنہ شخص اس بات پر توجہ نہیں دیتا اور پانی میں کود جاتا ہے۔ چند ہی لمحوں بعد یہ ننگا شخص درد سے کراہتا ہوا باہر کی طرف بھاگتا نظرآ تا ہے، اور واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مچھلی نے اپنے نوکیلے دانت اس کے جسم کے نازک مردانہ حصے میں گاڑھ رکھے ہیں۔ خوف اور درد سے بے حال یہ شخص چلاتا نظرآتا ہے اور مچھلی کو اپنے جسم سے علیحدہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ خوش قسمتی سے کچھ دیر بعد اسے کامیابی حاصل ہو جاتی ہے اور یہ مچھلی کو اپنے جسم سے علیحدٰہ کر کے زمین پر پھینک دیتا ہے۔

مزید جانئے: مَردوں کے لئے زہرِ قاتل، یہ چیز ہرگز رات کو پہن کر نہ سوئیں ورنہ پچھتائیں گے
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں بہت مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔ انٹرنیٹ صارفین اسے برہنہ ہو کر دریا میں نہانے کا شوق رکھنے والوں کیلئے عبرت کی مثال قرار دے رہے ہیں۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو اس بھیانک واقعے پر بالکل یقین نہیں آ رہا اور وہ اسے شعبدہ بازی قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -