عمران خان،گورنر کے پی کے اور پرویز خٹک کی سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت

عمران خان،گورنر کے پی کے اور پرویز خٹک کی سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت
عمران خان،گورنر کے پی کے اور پرویز خٹک کی سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین اقلیتوں کے مکمل تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے‘ سورن سنگھ ایک محب وطن پاکستانی اور وفادار کارکن تھے ۔سورن سنگھ کا بہیمانہ قتل انتہائی ا فسوسناک ہے ،قاتلوں کافوری سراغ لگایا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا یاجائے۔گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

مزید : پشاور