وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے،کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا ،قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یاگیا :ڈاکٹر طاہر القادری

وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے،کمیشن سے کچھ نہیں ...
وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے،کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا ،قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یاگیا :ڈاکٹر طاہر القادری

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں ، مزید کسی تحقیق کی ضرورت نہیں،کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا ،قوم کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ۔

نجی ٹی وی ’’اے آر وائے ‘‘کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب نہیں مذاق کیا،وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین یا میڈیا کو نہیں ’’کسی اور‘‘ کو دھمکیاں دیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر گھر جانے کا بیان انکے چھوٹے بھائی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اعلیٰ نے بھی دیا تھا اور پھر جب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا تو انہوں نے گھر جانے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے رپورٹ ہی غائب کر دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ مگر اثاثے لندن اور پانامہ میں ہیں ، جدی پشتی صنعتکار خاندان کا چشم و چراغ بتائے وہ خود کتنا ٹیکس دیتا رہا ہے؟ کرپٹ وزیر اعظم دھمکیاں دینے کی بجائے لوٹی گئی دولت واپس لائیں اوردیگر وزرائے اعظم کی طرح استعفیٰ دیں ۔

مزید : لاہور