خانپور روڈ پر بس اور وین میں تصادم ،چھ افراد جاں بحق ،13زخمی

خانپور روڈ پر بس اور وین میں تصادم ،چھ افراد جاں بحق ،13زخمی
خانپور روڈ پر بس اور وین میں تصادم ،چھ افراد جاں بحق ،13زخمی

  

خانپور (مانیٹرنگ ڈیسک)خانپور روڈ پر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خانپور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر بس کی وین سے ٹکر ہو گئے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو لیاقت پور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : رحیم یارخان