جنر ل راحیل شریف کے اقدامات سے جمہو ریت نہیں چوروں اور ڈاکووں کو خطرہ ہے :چوہدری محمد سرور

جنر ل راحیل شریف کے اقدامات سے جمہو ریت نہیں چوروں اور ڈاکووں کو خطرہ ہے ...
جنر ل راحیل شریف کے اقدامات سے جمہو ریت نہیں چوروں اور ڈاکووں کو خطرہ ہے :چوہدری محمد سرور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحر یک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کے اقدامات سے جمہو ریت نہیں چوروں اور ڈاکووں کو خطرہ ہے،ن لیگی حکومت کی ’’الٹی گنتی ‘‘شروع ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی’’ سٹی 42‘‘کے مطابق اپنی رہا ئش گاہ پر خواتین کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان حکمرانوں کے بارے میں ہمیشہ سچی باتیں کرتیں ہیں، ن لیگ کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اب صرف باتیں کر نے کی بجائے کر پشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر ے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی انتہا کر رکھی ہے جسکی وجہ سے ان کو احتساب کے نام سے بھی خوف آتا ہے اور نااہل حکمران کر پشن کر نیوالوں کو ہر وقت محفوظ راستہ دینے کے چکروں میں ہوتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینے کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں انکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور پوری قوم انکے اقداما ت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

مزید : لاہور