295cکو چھیڑنے والی حکومت چلنے نہیں دیں گے،مولانا عزیز الرحمن

295cکو چھیڑنے والی حکومت چلنے نہیں دیں گے،مولانا عزیز الرحمن

  

لاہور( فلم رپورٹر)295-Cکو چھیڑنے والی حکومت ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے۔حکومت کو قا نون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ توہین مذہب کے مجرموں کے خلاف قانون حرکت میں نہ آنے کی وجہ سے سانحات رونما ہوتے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج تک کسی ایک بھی گستاخ رسول کو سزا نہیں دی گئی۔ دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر ، مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری عبدالعزیز، مولانا سعید وقار ، مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود و دیگر علماء نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -