’ماﺅں کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کو کہیں کہ شادی سے پہلے وہ۔۔۔‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات لکھ دی کہ طوفان آگیا، دنیا بھر کی لڑکیاں میدان میں آگئیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹیوں کے اچھے رشتے والدین کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے لیکن اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ایک خاتون نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہنگامہ پربا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی ویب سائٹ Mumsnetپر اس خاتون نے لکھا ہے کہ ”ہمیں چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کو امیر مردوں کے ساتھ شادی کرنے کی ترغیب دیں اوران کے غریب لڑکوں کی طرف متوجہ ہونے کی حوصلہ شکنی کریں۔ کیونکہ اگر ان کا شوہر امیر ہو گا تو ان کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔ میری عمر اس وقت 45سال ہے۔ میں جب اپنی سہیلیوں اور دوسری ہم عمر خواتین کو دیکھتی ہوں تو ان میں سے جنہوں نے امیر مردوں سے شادی کی تھی وہ انتہائی آسان اور پرآسائش زندگی گزار رہی ہیں۔ ان میں سے بعض نوکری بھی نہیں کرتیں۔ اس کے برعکس جن کی شادی کم آمدنی والے مردوں سے ہوئی، وہ خود بھی تمام عمر نوکری کرتی رہیں اور ان کی زندگی بہت مشکل رہی۔“
’میں 15 سال کی تھی کہ ایک لڑکے سے میری دوستی ہوگئی، ایک دن میرے کزن نے فون پر اس کے میسج دیکھ لئے تو مجھے پکڑکر کہنے لگا کہ تم۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسا شرمناک واقعہ سنادیا کہ جان کر ہر شہری پریشان ہوجائے
ویب سائٹ پر بعض خواتین اس خاتون کی سوچ سے اتفاق کر رہی ہیں جبکہ اکثر اس پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں تم سے اتفاق کرتی ہوں۔ میرے پاس ایک اچھی نوکری ہے، اچھا کماتی ہوں اور اپنے شوہر پر بالکل بھی انحصار نہیں کرتی۔ میں دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہو سکتی ہوں لیکن میری وہ سہیلیاں جنہوں نے سکول اور یونیورسٹی میں محبت نہیں کی تھی اور اچھی نوکری حاصل کرنے میں بھی ناکام رہیں، ان میں سے اکثر مجھ سے بھی آسان اور پرآسائش زندگی گزار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے امیر مردوں سے شادی کی تھی۔“ خاتون سے اختلاف کرنے والی خواتین میں سے ایک نے لکھا کہ ”خواتین کو اس سے شادی کرنے چاہیے جس سے وہ محبت کرتی ہوں اور جو ان سے محبت کرتا ہو۔ پیسہ زندگی میں خوشی نہیں لا سکتا اور اسے آسان نہیں بنا سکتا۔ میں اپنی بیٹیوں کو دولت مند لڑکے تلاش کرنے کی بجائے انہیں یہ بتاﺅں گی کہ وہ کم آمدنی والے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق کو کس طرح خوشگوار بنا سکتی ہیں۔“