وہ تیل جس کے استعمال سے آپ خطرناک ترین بیماری سے بچ سکتے ہیں، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ ابھی یہ تیل خرید لائیں گے

وہ تیل جس کے استعمال سے آپ خطرناک ترین بیماری سے بچ سکتے ہیں، تحقیق میں ایسا ...

  

سڈنی(نیوزڈیسک) کولون کینسر ا مقعد کا سرطان ایک انتہائی جان لیوا موذی مرض ہے جس میں مبتلا انسان کی موت یقینی ہوتی ہے۔ اس کو لاحق ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں فائبر والی غذاؤں سے اجتناب اور گوشت کا زیادہ استعمال شامل ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فائبر کی معدے میں عدم موجودگی سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور کولون کینسر ان میں سے ایک ہے۔ یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ ،آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ lauric corrosive(یہ 50فیصد ناریل کے تیل سے بنا ہوتا ہے)کی وجہ سے کولون کینسر کے 93فیصد ٹیومر ختم ہوگئے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل کئی طرح کی مہلک بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے اور اس کی وجہ سے خطرناک انفیکشنز، طفیلیے کیڑے اور بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔اسے الزائمر اور ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کے لئے تو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور بہت زیادہ فائدہ مند پایا گیا ہے،اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسے کینسر کے علاج کے لئے یکساں مفید پایا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میں موجودlauric corrosiveکی وجہ سے یہ کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے کے ساتھ نئے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل کی وجہ سے کیموتھراپی کے ہونے والے خطرناک اثرات سے بچاجاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -