بھارت میں عوام نے ایک دوسرے پر گوبر کی بارش کردی، اس کی وجہ کیا بنی اور یہ کس کی کس سے محبت کا بدلہ چکایا گیا؟ حیران کن کہانی منظرعام پر
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں لوگوں نے ایک دوسرے پر گائے کے گوبر کی بارش کر دی ۔
دنیا نیو ز کے مطابق بھارتی دیہات کائرو پلا میں لوگ دیو مالائی داستانوں پر عمل کرتے ہوئے ہر سال ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینکتے ہیں۔دیومالائی داستانوں کے مطابق ویربھادرہ سوامی اور ایک دیوتا شیوا ، دونوں ہی بھدراکھالی نامی دیوی کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ ویربھادرہ سوامی نے بعد میں دیوی سے شادی کا انکار کردیا اس پر بھدراکھالی دیوی نے اپنے قبائلی وفاداروں کے ساتھ بدلہ لینے کی ٹھانی اور اس نے ویربھادرہ سوامی پر گوبر کے ا±پلوں سے بارش کروادی۔ اسی یاد میں ہرسال دیہاتی ایک دوسرے پر خشک گوبر کے اپلے پھینکتے ہیں۔
لڑائی سے قبل لوگ 2 حصوں میں بٹ جاتے ہیں۔ ایک ویربھادرا سوامی کا گروپ ہوتا ہے جب کہ دوسرا بدرکھالی کی ترجمانی کرتا ہے۔ دونوں گروپ درختوں، میدان اور گھر کی چھتوں پر چڑھ کر ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔ لوگ دیوانہ وار ایک ہاتھ سے گوبر پھینکتے ہیں اور دوسرے ہاتھ میں تولیا یا کپڑا لے کر اپنا بچاو¿ کرتے ہیںجبکہ زخمیوں کا علاج بھی مندر میں کیا جاتا ہے جنہیں مرہم کے طورپر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔