ہنڈا نے پاکستان میں سیون سیٹر نئی گاڑی لانچ کر دی

ہنڈا نے پاکستان میں سیون سیٹر نئی گاڑی لانچ کر دی

  

لاہور(پ،ر) ہنڈ اٹلس کا رز (پاکستان) لیمٹڈ کے نئی ہنڈاBR-V جو کہ ایک 7 سیٹرSUV ہے اور جس کا شدت سے انتظار کیا جارہا تھا، بالآخر لانچ کردی۔ افتتاح تقریب فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ایشیاء اور اوشینیاء کے لئے چیف آپریٹنگ آفیسر ریجنل آپریشن اور ایشین ہنڈا موٹر کمپنی کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر شخجی اویاما، اور ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لیمٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیامانے شرکت کی۔ نئی ہنڈا BR-V جدید i-VTEC 1.5-liter انجن کی حامل اور مقامی طور پر تیار ہونے والی پہلی مِڈ سائز SUVہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شنجی اویاما نے کہا کہ 31 مارچ2017 کو ختم ہونئے مالی سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارزنے 35.000 یونٹس کے ساتھ فروخت کا بلند ترین ریکارڈ قائم کیا۔ میں پاکستان کسٹمرز کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے میں ہنڈا کی معاونت کی۔ ہنڈا بہترین کوالٹی کے ساتھ نئے خوبصورت ماڈلز پیش کر کے اس اعزاز کو برقرار رکھے گا جس سے ہمیں اپنے کسٹمرز کے معیار زندگی کو اور بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اور ہم اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پوا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید :

کامرس -