حکومت یو بی ایلمیں کسانوں کو قرضہ دینے کیلئے ایم او یو پر دستخط

حکومت یو بی ایلمیں کسانوں کو قرضہ دینے کیلئے ایم او یو پر دستخط

  

لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ بینک کے درمیان کسانوں کو قرضہ دینے کے لئے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے۔ اس ایم او یو کے مطابق یونائیٹڈ بینک 10بلین روپے کا قرضہ فراہم کرے گا۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کے موقع پر وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود بھی موجود تھے۔ دریں اثنا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کسانوں کو بلاسود زرعی قرضہ دیا جا رہا ہے۔ کسان اس قرضے سے اپنی فصل کی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔ کسان کو مالی مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں اور محققین پر زوردیا ہے کہ وہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں ۔ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ نے مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔ً کسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

جب کچھ کرنے کی لگن اور تڑپ موجود ہو توپھر کوئی ہماری منزل کھوٹی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ میں خود زرعی تحقیقاتی اداروں کا دورہ کروں گا اور تحقیق کے عمل کی پیش رفت کاجائزہ لوں گا۔ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہوچکا ہے اورحکومت پنجاب اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ کپاس کوسفید مکھی اورگلابی سنڈی سے بچانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے اوراس حوالے سے کسانوں کومشاورتی عمل میں شامل کیاجائے۔

مزید :

کامرس -