ہماعلی کیلئے علی سعد اور نیاز لکھویرا کے درمیان جھگڑا

ہماعلی کیلئے علی سعد اور نیاز لکھویرا کے درمیان جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(فلم رپورٹر)سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر علی سعد اور الحمراء آرٹس کونسل کے کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا کے درمیان جھگڑا ،نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء ہال ll میں جاری سٹیج ڈرامے کے دوران الحمراء کے کوآرڈی نیٹر آفیسر نیاز حسین لکھویرا اور پروڈیوسر علی سعد کے درمیان اداکارہ ہما علی کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہو گیا جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر علی سعد نے مبینہ طور پر نیاز حسین لکھویرا کو تھپڑ بھی مارا تاہم الحمراء انتظامیہ نے معاملے کو دبا دیا ۔ اس حوالے سے نیاز حسین لکھویرا اور ہما علی سے رابطہ کیا گیا تو ان کے موبائل فون آف تھے ۔

مزید :

کلچر -