ہماعلی کی سٹیج پربیہودہ جملے بازی،فیملیز کا شدید احتجاج

ہماعلی کی سٹیج پربیہودہ جملے بازی،فیملیز کا شدید احتجاج
 ہماعلی کی سٹیج پربیہودہ جملے بازی،فیملیز کا شدید احتجاج

  

لاہور (فلم رپورٹر)الحمراء ہال llمیں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ کے دوران بیہودہ جملے بازی پر ہال میں موجود فیملیزکا شدید احتجاج ، اداکارہ ہما علی کو کھری کھری سنا دیں ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء ہال llمیں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ میں اداکارہ ہما علی ، اکمل راہی اور صابر علی گاگا سٹیج پر موجود تھے تو اس دوران اداکاروں کے درمیان نازیبا جملے بازی ہوئی جس پر ہال میں موجود فیملیوں نے شدید احتجاج کیا ۔اس دوران ایک خاتون نے کھڑے ہو کر اداکارہ ہما علی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم کرنی چاہیے کہ آپ ایک عورت ہونے کے باوجود اس طرح کے نازیبا جملے ادا کر رہی ہے۔بعد ازوں ڈرامہ ختم ہونے کے بعد مذکورہ خاتون نے الحمراء ہال llکے سٹیج منیجر کو بھی ڈرامے میں ہونے والی نازیبا جملے بازی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ۔ تاہم رائے منظور نے معاملہ گول کر دیا ۔

مزید :

کلچر -