روہت شیٹھی "خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 "کی میزبانی کریں گے

روہت شیٹھی "خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 "کی میزبانی کریں گے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار و فلمساز روہت شیٹھی "خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 "کی میزبانی کریں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار و فلمساز روہت شیٹھی مئی میں شروع ہونے والے ریالٹی ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی کے 8 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

اور اس حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اجے دیوگن "خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 " کی میزبانی کریں گے لیکن اجے حیدرآباد میں 2 فلموں" گول مال اگین "اور" بادشاہو "کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اجے نے سوشل میڈیااکاؤنٹ پرشو کی میزبانی کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلسل 5 ماہ سے فلموں کی شوٹنگ جاری ہے وہ کچھ وقت بریک لینا چاہتے ہیں اور شو کی میزبانی کے لئے روہت کا انتظار ہے ۔اس قبل روہت چھٹے اور ساتویں سیزن کی بھی میزبانی کر چکے ہیں ۔

مزید :

کلچر -