ورسٹائل اداکارو کمپئرمعین اختر کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

ورسٹائل اداکارو کمپئرمعین اختر کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی
 ورسٹائل اداکارو کمپئرمعین اختر کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)ورسٹائل اداکار معین اختر کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی ۔24دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی کے وسط میں کیا اور ’’انتظار فرمائیے‘‘ سمیت 70 کے عشرے کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلم اورسٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔معین اختر کو اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، گجرانی، پنجابی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر بھی مکمل عبور حاصل تھا وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایتکار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ معین اختر کے یادگار ڈراموں اور سٹیج شوز میں روزی، سچ مچ، رفتہ رفتہ، اسٹوڈیو پونے تین، بندر روڈ سے کیماڑی، شو ٹائم سمیت کئی اور شامل ہیں۔معین اختر وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤد میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اپنی محنت، لگن اور عمدہ ادکاری کی وجہ سے پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والے معین اختر 22اپریل 2011ء کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے لیکن اپنے مداحوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید :

کلچر -