لاہورآرٹس کونسل میں سدا بہارنغموں اور مقابلہ گائیکی کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل میں سدا بہارنغموں اور مقابلہ گائیکی کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)فن وثقا فت کے شعبے میں نوجوانوں مقابلے کی فضاء میں مثبت سماجی، ثقافتی سرگرمی ہے،جس کے فروغ سے معاشرے ترقی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان لاہورآرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے پروگرام سدا بہارنغموں اور مقابلہ گائیکی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔سدا بہار نغموں کی محفل میں افشاں بیگم ،محمدمسلم شگن ،ساحرہ طاہر، ارشدعلی،کرن یقین اور غلام عباس نے اپنے فن کا جادو جگایا۔اس کے ساتھ ساتھ لاہورآرٹس کونسل اور کارواں کے زیراہتمام مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات میں مقابلہ گائیکی منعقد ہوا۔

مزید :

کلچر -