اشرف راہی حکومتی امداد نہ ملنے پر مایوس

اشرف راہی حکومتی امداد نہ ملنے پر مایوس
 اشرف راہی حکومتی امداد نہ ملنے پر مایوس

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اشرف راہی کو حکومتی امداد نہ ملنے پر شدید مایوسی کا شکار ہیں ،ان کی امداد کے حوالے سے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اشرف راہی نے ایک بار پھر حکومت سے مالی امدادکی اپیل کی ہے ۔ سینئر اداکار اشرف راہی ہیپا ٹائٹس اورشوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ۔

انہوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کوسرکاری سطح پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے ۔اشرف راہی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی حکومت پنجاب سے اپیل کر چکے ہیں جس پر ایک شخص نے حکومت کا نمائندہ بن کر ان کی مدد کا وعدہ بھی کیا تھا۔

مزید :

کلچر -