شوبز شخصیات کا پانامہ لیکس کے فیصلے پرملے جلے ردعمل کا اظہار

شوبز شخصیات کا پانامہ لیکس کے فیصلے پرملے جلے ردعمل کا اظہار
 شوبز شخصیات کا پانامہ لیکس کے فیصلے پرملے جلے ردعمل کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بارے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔اس سلسلے میں’’ پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں اس تاریخی فیصلے پرپوری قوم کو مبارکباددیتی ہوں ،اس فیصلے نے ثابت کردیا ہے فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ قوم اتنے عرصے سے جس فیصلے کا انتظارکررہی تھی تھی یہ وہ فیصلہ نہیں بلکہ اس کے بارے میں تو یہ کہنا چاہیئے کہ کھوداپہاڑ اورنکلا چوہا کیونکہ اس میں کسی بھی طرح کی وضاحت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں قوم جن مسائل کا شکار ہے وہ سب کے سامنے ،بجلی سے لے کر مہنگائی تک ہر چیز نے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے ،ایسے میں پوری قوم سوچ رہی تھی کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا لیکن اونٹ تو ابھی بھی کھڑا ہے۔اداکارکاشف محمود نے کہا کہ ایک ایسا فیصلہ آنا چاہیئے تھا جسے قوم واقعی مدتوں یادرکھتی لیکن جوفیصلہ آیا ہے وہ نہیں آنا چاہیئے تھا۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکرنے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے میں ذاتی طور پر اس فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں کیونکہ اگر سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ نہیں کیا تو جے آئی ٹی کیاکرے گی۔میگھانے کہا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ یہ کو ن سا تاریخی فیصلہ ہے اگر جی آئی ٹی ہی بنانی تھی تو بہت پہلے یہ ہوجانا چاہیئے تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس فیصلے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ماضی میں بھی بڑے لوگ بچتے آئے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہواہے۔

مزید :

کلچر -