شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں، انوشکا شرما

شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں، انوشکا شرما
شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں، انوشکا شرما

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت مطالعہ کرتے ہیں اوریہی وہ خصوصیت ہے جو باقی ساتھی سٹارز میں نہیں ہے ،ہمارے درمیان بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا تجربہ ، توانائی اور جوش و خروش قابل دید ہے جس سے سب متاثر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امتیاز علی کی فلم" رولا " تکمیل کے مراحل میں ہے ۔فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -