بھارت میں شیڈول ایشین سکوائش چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے آئندہ ہفتے بھارت میں شیڈول ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 26 اپریل سے چنائی، بھارت میں شروع ہو گا۔ پی ایس ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین سینئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں فرحان زمان، فرحان محبوب، طیب اسلم اور وقار محبوب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہوئی ہیں، اگر بھارت نے بروقت ویزے جاری کئے تو ٹیم شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔