روہن بوپانا کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل تک رسائی

روہن بوپانا کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل تک رسائی
 روہن بوپانا کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل تک رسائی

  

مناکو(اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپانا اور انکے یورا گوئے کے جوڑی دار پابلو کیواس مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کے راجیو رام اور ان کے پروٹیز جوڑی دار راوین کلاسن کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپانا اور انکے یورا گوئے کے جوڑی دار پابلو کیواس نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد امریکا کے راجیو رام اور ان کے پروٹیز جوڑی دار راوین کلاسن کو 6-7(6-8)، 6-4 اور 10-6 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -