لوکیش راہول کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

لوکیش راہول کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
 لوکیش راہول کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

  

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ راہول کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، انجری کے باعث راہول نے رواں آئی پی ایل سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی جون میں انگلینڈ میں شیڈول ہے جس میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لوکیش راہول نے اپنے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کر پائیں گے، میں اپنی طرف سے سخت کوشش کر رہا ہوں لیکن چانسز بہت کم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -