سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا چیمپئنز لیگ سے باہر

سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا چیمپئنز لیگ سے باہر
 سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا چیمپئنز لیگ سے باہر

  

دبئی (اے این این)سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا دنیا کے مقبول ترین فٹبال ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی۔ اسپینشل کلب کے پرستار جس کرشمے کی توقع کررہے تھے وہ نہ ہوسکا۔ہوم گراؤنڈ پر بارسلونا اور یووینٹس کا سیکنڈ لیگ کوارٹر فائنل کسی گول کے بغیر ڈرا ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں تین گول سے فتح کی بدولت اطالوی کلب 0-3 کے ایگری گیٹ اسکور سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ یووینٹس کی ڈیفنس لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میسی، نیمااور سوریز جیسے فارورڈز کو گول کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔اس نتیجے کو یوویٹنس کا بارسلونا کے خلاف بدلہ قرار دیا جارہا ہے۔2015 کے چیمپئنز لیگ فائنل میں اطالوی سائیڈ کو بارسلونا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے پری کوارٹر فائنل میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف حیران کن کم بیک کرتے ہوئے لاسٹ فور مرحلے میں رسائی پائی تھی۔پیرس کے خلاف بارسلونا پہلے مرحلے میں چار گول کے خسارے میں تھی لیکن ہوم گراؤنڈ پر اس نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 1-6سے کامیابی حاصل کرکے ایگری گیٹ ٹوٹل پر کامیابی سمیٹی تھی۔دوسری جانب مناکو نے بورسیا ڈورٹمنڈ کو شکست فاش سے دوچار کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سیکنڈ لیگ میچ موناکو نے 3-1 گولز سے اپنے نام کیا۔خیال رہے کہ ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -