جے آئی ٹی سے نواز شریف کو فرق نہیں پڑتا،شریف برادران سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں:اعتزاز احسن

جے آئی ٹی سے نواز شریف کو فرق نہیں پڑتا،شریف برادران سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ...
جے آئی ٹی سے نواز شریف کو فرق نہیں پڑتا،شریف برادران سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں:اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بنانے سے وزیر اعظم نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ اس کیس کی مرکزی کردار مریم نواز کو تو کیس سے نکال ہی دیا ہے،شریف برادران سپریم کورٹ پر ڈائریکٹ حملہ کرتے ہیں۔

پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ، اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انکوائری کا اصول ہے کہ ہمیشہ ایک رینک اوپر کا افسر انکوائری کو ہیڈ کرتا ہے،فوج میں بھی یہی اصول ہے کہ اگرگریڈ 19کے افسر کی تحقیق کرنی ہے تو گریڈ 20سے کم کا افسر نہیں ہوگا،کرنل کی انکوائری کے لئے بریگیڈیئر اور میجر جنرل سے کم عہدے کا افسر نہیں ہوتاتو وزیر اعظم کی انکوئری ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کیسے کر سکتا ہے؟وہ خود بلاواسط چوہدری نثار کے ماتحت ہے،وہ کیا تحقیق کرے گا؟اگر جے آئی ٹی ہی بنانی تھی تو اس کی بجائے جوڈیشل کمیشن بنادیتے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تواسے 2سے3ماہ میں ہی سزا ہو جاتی،یہ تاریخ ہے کہ عدالت ہمیشہ پی پی کے خلاف سخت رہی۔

مزید :

اسلام آباد -