بھارت کا کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کیساتھ متعصبانہ رویہ جاری

بھارت کا کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کیساتھ متعصبانہ رویہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کیساتھ متعصبانہ رویہ اختیار رکھتے ہوئے قومی سکواش ٹیم کو ایشین سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس نہ دے سکا جس کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات مخدوش ہو گئے ہیں ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کے مطابق بھارتی شہر چنائی میں 26اپریل سے شروع ہونیوالی ایشین سینئر مینز سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے فیڈریشن نے 17مارچ کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو ویزے کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھی لیکن جمعہ کے روز بھی جب ہائی کمیشن میں ویزوں کے حوالے سے معلوم کیا گیا تو ہمیں صاف جواب دیا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال پلیئرز کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوئی اور جب تک ہمیں کلیئرنس نہیں ملتی تب تک پاکستانی پلیئرز کو ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ایونٹ کی تیاریوں کیلئے بھی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور پر امید تھے کہ ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز اچھی خبر لاتے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ہمیشہ انتظار کرنے کا کہا گیاہے ۔